غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان، انجمن تاجران گوجرانوالہ کا احتجاجی اقدام

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان، انجمن تاجران گوجرانوالہ کا احتجاجی اقدام

تاریخ: 24 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

گوجرانوالہ — انجمنِ تاجران کھنڈ بازار گوجرانوالہ نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے 26 اپریل بروز ہفتہ مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے شہریوں پر مسلسل بمباری اور وحشیانہ حملوں کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

*انجمنِ تاجران کے صدر شاہد جاوید بٹ اور نائب صدر رانا مبین و اہلِ کابینہ* نے تمام دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ اس شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہونا انسانیت کا تقاضا ہے۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
——————-
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

نوٹ۔ فوٹو اپڈیٹ کی ؤجہ سے دوبارہ خبر اپلوڈ کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں