ایڈیٹرکاانتخاب

پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔
پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں آج سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔ سماعت کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت وفاقی وزراءکی عدالت میں پیشی کا امکان ہے
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے یکم نومبر تک وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button