ایڈیٹرکاانتخاب

سرل المیڈاکی خبر کو نیشنل سیکیورٹی کا ایشو بنایاجارہاہے جو کہ ایشو نہیں ،اگر اسے جیل میں ڈالا گیا تو ہم بھی جائیں گے:نجم سیٹھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی وتجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ڈان نیوز کی خبر کو نیشنل سیکیورٹی کا بلا وجہ ایشو بنایا جارہاہے جبکہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا ایشو نہیں ہے ،اگر سرل المیڈا کو جیل میں ڈالا گیا تو ہم بھی ساتھ جائیں گے,یہ اسٹبلیشمنٹ اور حکومت دونوں کیلئے واضح پیغام ہے ۔
نجم سیٹھی نے جونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان نیوز کی خبر کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی جس میں ایجنسیوں کے افراد کو بھی شامل کیاجائے گا ،جس کے بعد سرل المیڈا کو پوچھا جائے گا کہ بتایا جائے کہ خبر کس ذرائع سے حاصل کی گئی ہے یا پھر جیل میں جاﺅ ،اس خبر کو نیشنل سیکیورٹی کا ایشو بنایا جارہاہے حالانکہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا ایشو نہیں ہے ،یہ سب اس لیے کیا جارہاہے کہ تاکہ سبق سکھایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سرل المیڈا کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ جیل جائے گا یا سورس بتائے گا ،اگر ایسے ہوا تو یہ زیادتی ہو گی اور اسے حکومت سمیت صحافت کو بھی انڈر پریشر کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
انہو ںنے کہا کہ اگر ایسا ہوا کہ اسے نیشنل سیکیورٹی کا ایشو بنایا گیا جو کہ جعلی ایشو ہوگا تو اس معاملے پر ہم تمام صحافیوں کو اکھٹے ہونا ہوگا ،اگر سرل المیڈا کو جیل ڈالا گیا تو ہم سب بھی ساتھ جائیں گے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ پیغام حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کیلئے ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button