پاکستان

راولپنڈی میں پنجاب حکومت کے تحت 97 جوڑوں کی اجتماعی شادی

دلہنوں کو ایک لاکھ سلامی اور جہیز فراہم

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

راولپنڈی میں پنجاب حکومت کے تحت 97 جوڑوں کی اجتماعی شادی، دلہنوں کو ایک لاکھ سلامی اور جہیز فراہم

تاریخ: 21 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

پنجاب حکومت کے پروگرام “دھی رانی” کے فیز 2 کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 97 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سلامی اور ضروری گھریلو سامان پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا۔

تقریب میں ایک نابینا دلہن بھی شامل تھی، جس نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کی۔ شریک دلہنوں اور باراتیوں کو پُرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

تقریب میں دو صوبائی وزرا اور پنجاب اسمبلی کے انتظامی افسران نے بطور میزبان شرکت کی اور جوڑوں سمیت ان کے باراتیوں کو خوش آمدید کہا۔ مقررین نے اس موقع پر اجتماعی شادیوں کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان خاندانوں کے لیے بڑی سہولت ہے جو مالی وسائل کی کمی کے باعث شادیوں میں تاخیر کا شکار تھے۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button