گوجرانوالہ: گیپکو کی نااہلی، ڈی سی روڈ اور گردونواح میں طویل لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
گوجرانوالہ: گیپکو کی نااہلی، ڈی سی روڈ اور گردونواح میں طویل لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج
20 اپریل 2025 | اتوار
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
گوجرانوالہ میں گیپکو کی مبینہ نااہلی اور کام چوری کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔ علاقے ڈی سی روڈ اور گردونواح میں دن کے اوقات میں ساڑھے چھ گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ جاری رہی، جب کہ رات گئے بھی وقفے وقفے سے ایک ایک گھنٹے کی بجلی بندش جاری رہی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیپکو نے نہ کوئی پیشگی اطلاع دی اور نہ ہی کسی ہنگامی شیڈول کا اعلان کیا۔ گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے نہ صرف گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں۔
عوامی حلقوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیپکو کی کارکردگی کا نوٹس لیا جائے اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے۔
گیپکو حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
VOC اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k