پاکستان

بنی گالہ جانے والی تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، کارکنوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالہ میں پناہ لے لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ ،پارلیمنٹ ،ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے متعدد راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیاہے،اور کسی کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،بنی گالہ کے باہر موجود کارکنوں نے بنگلے میں پناہ لے لی۔
دنیا نیوز کے مطابق بنی گالہ سمیت اسلام آباد کے متعدد راستے سیل کردیے گئے ہیں،بنی گالہ کے کورنگ نالہ روڈ پر کنٹینرز رکھ بند کردیا گیا ہے،پارلیمنٹ اور ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں،بنی گالہ کے باہر موجود کارکنوں نے بھی بنگلے کے اندر جانا شروع کردیا ہے تاکہ کسی بھی وقت ہونے والے کریک ڈاﺅن کے دوران گرفتاریوں سے بچا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button