سید عبدالخبیر آزاد کی گوجرانوالہ آمد، معروف نعت خواں کی تیمارداری اور سگنیچر مارکی ہال کا دورہ

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
سید عبدالخبیر آزاد کی گوجرانوالہ آمد، معروف نعت خواں کی تیمارداری اور سگنیچر مارکی ہال کا دورہ
تاریخ: 20 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
گوجرانوالہ: سفیر امن، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور حضرت مولانا علامہ صاحبزادہ سید عبدالخبیر آزاد دامت برکاتہم العالیہ نے آج گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔
ایوان نعت گوجرانوالہ آمد کے موقع پر انہوں نے معروف نعت خواں حافظ فیصل بلال حسان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ ان کے ہمراہ موجود وفد نے نعت خوانی کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔
بعد ازاں، علامہ عبدالخبیر آزاد نے سگنیچر ماکی، چندا قلعہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں مقامی علماء و شخصیات نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر بین المذاہب رواداری، امن و محبت اور سیرتِ نبویؐ کے فروغ پر مختصر گفتگو بھی کی گئی۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k