انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ خدا پر ایمان رکھنے والوں کا ملک ہے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ خدا پر ایمان رکھنے والوں کا ملک ہے

تاریخ: 19 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسٹر کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جو خدا پر ایمان رکھنے والوں سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کی ضرورت ہے، ہم خدا کو چاہتے ہیں، اور اس کی مدد سے اپنی قوم کو پہلے سے زیادہ مضبوط، محفوظ اور متحد بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایسٹر کی دعائیہ تقریب اور عشائیہ کی میزبانی کی، جہاں انہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قربانی اور قیامت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ “تقریباً دو ہزار سال قبل، اس مقدس ہفتے کے دوران، خدا کے زندہ بیٹے نے یروشلم میں فاتحانہ داخلہ لیا، اور بعد ازاں انسانیت کے نجات دہندہ کو دھوکہ دیا گیا، گرفتار کیا گیا، مقدمہ چلایا گیا، مارا پیٹا گیا اور صلیب پر چڑھایا گیا۔ ہمارے لیے، اس نے اپنی جان قربان کی۔”

انہوں نے مزید کہا، “تین دن بعد، مسیح کے پیروکاروں نے خالی قبر دیکھی۔ یسوع نے تاریکی اور موت پر فتح حاصل کی اور تمام انسانیت کو نئی زندگی کا وعدہ دیا۔ یہی ہم ہر سال ایسٹر پر مناتے ہیں۔”

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے مذہبی آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ اسکولوں، فوج، کام کی جگہوں، اسپتالوں اور حکومت کے ایوانوں میں مسیحی ایمان کے دفاع کے وعدے کی تجدید کرتی ہے۔ ان کے مطابق، “ہم کبھی بھی مذہبی آزادی کے حق، زندگی کی حرمت، اور عوامی میدان میں خدا کے تحفظ کے لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”

وی او سی اردو
————
مزید تفصیلات کے لیے، آپ ٹرمپ کی ایسٹر تقریر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں Courtesy FoxNews


Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button