انٹرنیشنل

افغان طالبان نے امریکی فوجی ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

افغان طالبان نے امریکی فوجی ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

تاریخ: 18 اپریل 2025
رپورٹ: انٹرنیشنل نیوز ایجنسی | VOC اردو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی فوج کے چھوڑے گئے کم از کم پانچ لاکھ جدید ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے ہیں یا ان کی اسمگلنگ کے ذریعے یہ اسلحہ شدت پسندوں تک پہنچ چکا ہے۔

یہ چونکا دینے والا انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک تازہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے، جس کے مطابق طالبان نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے قبضے میں موجود امریکی ساز و سامان کا نصف سے زائد حصہ ان کے سرکاری ریکارڈ سے غائب ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ جدید ہتھیار اب افغانستان میں سرگرم داعش، القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے دہشتگرد گروپوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں، جو ان کا استعمال خطے میں دہشتگردی کی نئی لہر کے لیے کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کی بدولت دہشتگرد گروپوں کی آپریشنل صلاحیت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر غائب ہونے والے فوجی سازوسامان کی تفصیلات فراہم کرے اور اسلحہ کی دہشتگردوں تک رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ ممکنہ عالمی فوجی ردعمل سے بچا جا سکے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button