اسلام آباد : ٹریفک حادثے میں 23 سالہ کانسٹیبل منان جاں بحق
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اسلام آباد : ٹریفک حادثے میں 23 سالہ کانسٹیبل منان جاں بحق
تاریخ: 16 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
تھانہ سوہاوہ کی حدود میں جی ٹی روڈ سوبارہ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 23 سالہ کانسٹیبل منان آفاق جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کا تعلق عالم چوک، گوجرانوالہ سے تھا اور وہ اپنے بھائی عاشر گوندل کے ہمراہ اسلام آباد سے گوجرانوالہ واپس آ رہے تھے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی سڑک پر پھسل کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں منان آفاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ نعش کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا، جبکہ حادثے کی اطلاع بذریعہ فون متعلقہ تھانے کو دے دی گئی ہے۔
بھائی عاشر گوندل کا رابطہ نمبر: 0300-6490229
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
وی او سی اردو






