پرویز خٹک نے پنجاب پر حملہ کیا ہے،پی ٹی آئی ساری زندگی اس کی قیمت ادا نہیں کر پائے گی:رانا ثناءاللہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے لوگوں کے ہمراہ پنجاب پر حملہ کیا ہے، تحریک انصاف ساری زندگی اس کی قیمت ادا نہیں کر پائے گی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل تقریر میں اپنے تمام کارکنوں کو اسلام آبااسلحے کے ساتھ آنے کا کہا تھا،انہوں نے3سال سے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔پرویزخٹک اپنے ساتھ بلڈوزر اور آدمی لے کرآئے ،وہ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرکے پاکستان کا دنیا کے سامنے تما شا بنا نا چاہتے ہیں۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ میں بنی گالہ جا رہا ہوں،یہاں سے اسلام آباد پرچڑھائی کریں گے ،حکومت کو کام نہیں کرنے دینا،کیاایک وزیر اعلی کو یہ بات زیب دیتی ہے؟ہمیں مذاکرات کرنے کے لئے عمران خان سے ملنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن وہ ہمیشہ ملنے سے انکار کرتے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے پرویز خٹک سے رابطہ کیا تھا کہ اگر آپ آنا چاہتے ہیں تو بتا دیں ہم آپکو عزت سے لائیں گے لیکن وہ جتھے کا حصہ بنے اور لوگوں کو چڑھائی کرنے کے لئے ساتھ لے آئے۔پولیس کی جانب سے کارکنوں کو روکنے کے لئے صرف آنسو گیس استعمال کی جارہی ہے،یہ لوگ اس بار نہ جلسہ کرنے آئے ہیں نہ کوئی ریلی ،یہ لوگ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنا چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں