ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
تاریخ: 17 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 8 پاکستانی شہریوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔
ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ میتوں کو لواحقین کے حوالے کر کے انہیں آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔
کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام ایئرپورٹ پر موجود رہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق میتوں کی واپسی کے بعد ان علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں ان 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کی وطن واپسی حکومتِ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
وی او سی اردو