بھارت میں جانوروں سے جنسی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ، دہلی پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*بھارت میں جانوروں سے جنسی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ، دہلی پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا*
تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے کیلاش نگر سے جانوروں سے جنسی زیادتی کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص کو آوارہ کتوں کے ساتھ ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے نوشاد نامی شخص کو گرفتار کیا، جو جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم (NGO) کے ساتھ بطور سپلائر منسلک تھا۔ این جی او کی جانب سے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی، جس پر یہ کارروائی عمل میں آئی۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں نوشاد کو ایک کتے کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ویڈیو میں بعض افراد کو اسے تشدد کا نشانہ بناتے اور اس سے پوچھ گچھ کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: “بتا، اور کتنے کتوں کا ریپ کیا؟”
یہ ویڈیو ایک جانور دوست کارکن کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جس میں دہلی پولیس، وزیر اعلیٰ دہلی اور متعدد دیگر سیاسی شخصیات کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے۔
این جی او کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے اب تک 12 سے زائد مادہ کتوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پولیس کے مطابق اس ہولناک کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور نوشاد سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ بھارت میں جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معاشرتی رویوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k