مستونگ: بی این پی کا لک پاس دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*مستونگ: بی این پی کا لک پاس دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے صوبے کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے پیر کو لک پاس دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دھرنا گزشتہ 17 روز سے جاری ہے۔
بی این پی کا کہنا ہے کہ اس آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد صوبے میں جاری بحران، عوامی تحفظات، اور سیاسی جماعتوں کی متفقہ حکمت عملی پر مشاورت کرنا ہے۔ کانفرنس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ ایک مشترکہ موقف تشکیل دیا جا سکے۔
ادھر کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل پر کڑی تنقید کی ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اختر مینگل کے جائز مطالبات حل کرنا چاہتی ہے لیکن وہ ضد اور ذاتی ایجنڈے پر قائم ہیں، جو کہ پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
ن لیگی قیادت نے اختر مینگل کے حالیہ بیانات کو احسان فراموشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ انہی کی ہٹ دھرمی ہے، اور حکومت کسی کی ضد پر مذاکرات کی شرائط طے نہیں کرے گی۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k