انٹرنیشنل

ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت نے پاسپورٹ پر عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت نے پاسپورٹ پر عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت

تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: [بشیر باجوہ] | VOC

اردوڈھاکا: بنگلادیش کی حکومت نے ملکی پاسپورٹ پر اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، وزارت داخلہ کے سیکورٹی سروسز ڈویژن نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلا دیشی پاسپورٹس پر عبارت ‘یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے’ کو دوبارہ شائع کرے۔حسینہ واجد کی حکومت کے دوران 2021 میں بنگلادیشی پاسپورٹ پر اس عبارت میں سے ‘سوائے اسرائیل’ کے الفاظ ہٹا دیے گئے تھے، تاہم اُس وقت کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ بنگلا دیش کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس وقت، پاکستانی پاسپورٹ پر بھی یہی عبارت درج ہے کہ ‘یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے’۔مزید برآں، بنگلا دیش میں فلسطین کے حوالے سے عوامی حمایت ایک بار پھر ہفتے کو غیر معمولی طور پر سامنے آئی جب دارالحکومت ڈھاکا میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا

۔Disclaimer:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات پر مبنی ہے اور عوامی آگاہی کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ VOC اردو کسی بھی قانونی دعوے یا الزامات کی تصدیق یا انکار کی ذمہ داری نہیں لیتا۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button