انٹرنیشنلپاکستان

اسحاق ڈار: 9 مئی کے واقعات کرنے والے قیمت چکا رہے ہیں، حکومت اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اسحاق ڈار: 9 مئی کے واقعات کرنے والے قیمت چکا رہے ہیں، حکومت اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی

تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد اپنے عمل کی قیمت چکا رہے ہیں اور حکومت کسی بھی صورت اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ 9 مئی کے واقعات پر ثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں دی جا رہی ہیں، اور اگر کوئی فرد قانونی عمل سے سزا پاتا ہے تو حکومت کا اس میں عمل دخل نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں بھی فتنے سے ڈیل نہیں کی جا سکتی، اور اگر کوئی مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے اسے خود کو قانون کے حوالے کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست پاکستان میں کی جائے، بیرون ملک بیٹھ کر لاکھوں ڈالر خرچ کر کے قومی اداروں کو بدنام کرنے کی روش ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم بعض عناصر کے اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ملک دشمن بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button