سیکیورٹی خدشات پر بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، 150 مسافر انتظار میں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*سیکیورٹی خدشات پر بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، 150 مسافر انتظار میں*
تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
کوئٹہ جانے والی بولان میل (تھری یو پی) ٹرین کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، جس کے باعث ٹرین میں سوار تقریباً 150 مسافر گھنٹوں تک انتظار میں رہے۔
ڈان اخبار کے مطابق بولان میل کراچی سے روانہ ہو کر آدھی رات کے بعد جیکب آباد پہنچی، جہاں متعلقہ حکام نے اسٹیشن ماسٹر کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے تک ٹرین کو کوئٹہ روانہ نہ کیا جائے۔
پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عامر علی بلوچ نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں رات کے وقت ٹرین آپریشن کی اجازت نہیں، اس لیے ٹرین کو روکا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین میں سوار مسافروں کی تعداد تقریباً 150 تھی، جنہیں سیکیورٹی کلیئرنس ملنے تک جیکب آباد اسٹیشن پر انتظار کرنا پڑا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین کوئٹہ کے لیے روانہ کی جائے گی۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k