گوجرانوالہ:KFC کے ایف سی میں کھانے کے دوران شہری کو دل کا دورہ، موقع پر جاں بحق

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
گوجرانوالہ:KFC کے ایف سی میں کھانے کے دوران شہری کو دل کا دورہ، موقع پر جاں بحق
تاریخ: 13 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
گوجرانوالہ: شہر کے معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ KFC میں کھانے کے دوران ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، متوفی شخص ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران اچانک گر پڑا۔ موجود افراد نے فوری طور پر ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دی، تاہم طبی عملے کے پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ چکا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسٹورنٹ کو عارضی طور پر بند کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد دل کا دورہ ظاہر کرتے ہیں، تاہم مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ اور چشم دید گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k