انٹرنیشنل

اسرائیلی فوجی ڈرون لبنان میں گر کر تباہ، حساس معلومات محفوظ رہیں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اسرائیلی فوجی ڈرون لبنان میں گر کر تباہ، حساس معلومات محفوظ رہیں

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 10 اپریل 2025

تل ابیب: اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک فوجی ڈرون تکنیکی خرابی کے باعث لبنان کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

۔IDF کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، اور ڈرون معمول کی فضائی نگرانی کے مشن پر تھا۔ فوجی ترجمان کے مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون میں موجود کوئی بھی حساس معلومات لیک نہیں ہوئیں اور سیکیورٹی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔

دوسری جانب، یمن میں حوثی فورسز نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی ساختہ ایک اور ڈرون کو الجوف ضلع میں مار گرایا ہے۔ حوثی ترجمان کے مطابق یہ دس روز میں مار گرایا جانے والا تیسرا جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک اٹھارہواں امریکی ڈرون ہے۔
————————–
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button