فحش رقص، مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
بہاولپور میں مہندی کی تقریب میں فحش رقص، مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج

تاریخ: 10 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو

بہاولپور کی تحصیل یزمان میں ایک شادی کی تقریب میں مشہور اسٹیج ڈانسر مہک ملک کی پرفارمنس نے نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ پولیس نے غیر اخلاقی رقص، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور عوامی بے چینی پھیلانے کے الزامات میں مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، مہندی کی یہ تقریب چک نمبر 90/DB میں 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب منعقد ہوئی، جس میں مہک ملک نے مبینہ طور پر نیم عریاں لباس میں فحش رقص کیا۔ اس دوران اونچی آواز میں گانے چلائے گئے اور شرکاء کی جانب سے نقدی نچھاور کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو بطور ثبوت حاصل کر لی گئی ہے، جو عدالتی کارروائی میں پیش کی جائے گی۔ مقدمے میں نامزد افراد میں میزبان ذیشان عرف شانی، ریاست علی ولد بشیر احمد، ایک پولیس کانسٹیبل سمیت متعدد سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

ملزمان پر The Punjab Sound Systems (Regulation) Act 2015 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 294 کے تحت فحش حرکات، پبلک آرڈر کی خلاف ورزی اور ساؤنڈ سسٹم کے غیرقانونی استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ویڈیو شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: Join WhatsApp Channel

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات اور مصدقہ ذرائع کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں