انٹرنیشنل

امریکا نے ممبئی حملوں کے ملزم تہور حسین رانا کو بھارت کے حوالے کر دیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
امریکا نے ممبئی حملوں کے ملزم تہور حسین رانا کو بھارت کے حوالے کر دیا

: 10 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

امریکا نے 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تہور حسین رانا کو باضابطہ طور پر بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔ تہور حسین کو خصوصی پرواز کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیا گیا، جہاں بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور خفیہ ایجنسی را (RAW) نے تحویل میں لیا۔

بھارتی حکام کے مطابق، تہور حسین رانا کو دہلی کی پٹیالا ہاؤس کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

بھارت کا دعویٰ ہے کہ رانا ممنوعہ تنظیم لشکرِ طیبہ کا رکن ہے اور اس نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی میں مبینہ مدد فراہم کی، جن میں 166 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

امریکی عدالت نے رانا کو 2013 میں ایک علیحدہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں بھارت نے 2020 میں اس کی حوالگی کی درخواست دی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 کے اوائل میں منظور کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے رواں ماہ رانا کی امریکا میں قیام کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

بھارتی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا کی حوالگی “انسداد دہشتگردی میں بین الاقوامی تعاون کی مثال” ہے اور تفتیشی عمل میں مزید پیشرفت کی جائے گی۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات اور بین الاقوامی ذرائع کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button