امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسٗطین مارچ اور مظاہرے، مرکزی اجتماع لاہور میں ہوگا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسٗطین مارچ اور مظاہرے، مرکزی اجتماع لاہور میں ہوگا
: 11 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر آج جمعۃ المبارک کے روز ملک بھر میں فلسٗطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرے اور مارچ منعقد کیے جا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے اعلامیے کے مطابق مرکزی مارچ لاہور کے مال روڈ پر ہوگا، جس کی قیادت بذاتِ خود امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن کریں گے۔ مارچ میں خواتین، بچے، نوجوان اور فیملیز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ:
> “احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خوابِ غفلت سے جگانا ہے۔ موجودہ حالات میں مظلوموں کا ساتھ نہ دینا سراسر منافقت ہے۔”
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ:
13 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان فلسٗطین مارچ ہوگا۔
18 اپریل کو ملتان میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسٗطین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے ملک گیر سطح پر کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر مظلوم فلسٗطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔