کوئٹہ: نیو سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
کوئٹہ: نیو سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025
کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب مستونگ روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق، نیو سریاب تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت پر تھا، جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ ابتدائی طور پر ایک موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد دوسری موٹرسائیکل پر تین مزید دہشت گردوں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو دہشت گرد اتر کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کرتے رہے، جبکہ ایک دہشت گرد پیچھے کھڑا رہا۔ دہشت گردوں نے پولیس وین کا دروازہ کھول کر اندر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
—
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔