عالمی تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے لگی، یورپی یونین نے بھی امریکا پر ٹیرف عائد کردیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
عالمی تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے لگی، یورپی یونین نے بھی امریکا پر ٹیرف عائد کردیا
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025
برسلز: یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے خلاف پہلا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 20 ارب یورو سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی منظوری دے دی۔
یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منتخب امریکی مصنوعات پر ان جوابی ٹیرف کی شرح 25 فیصد تک ہوگی اور ان کا اطلاق 15 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ ٹیرف گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کردہ ڈیوٹیوں کے جواب میں نافذ کیے گئے ہیں۔
یورپی یونین کے 27 میں سے 26 ممالک نے اس اقدام کی منظوری دی، جبکہ صرف ہنگری نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
—
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔