پاکستان

کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا آغاز، ہیلمٹ نہ پہننے پر بائیک ضبط، 7 ہزار تک جرمانہ

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا آغاز، ہیلمٹ نہ پہننے پر بائیک ضبط، 7 ہزار تک جرمانہ

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025

کراچی: سندھ حکومت کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے قانون شکنی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ پرانی، بوسیدہ اور ہیوی گاڑیوں بشمول ٹینکرز، ٹرالرز، بسوں اور ڈمپرز کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ ان گاڑیوں میں حفاظتی سیف گارڈز اور انڈر رنز کی تنصیب نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کی بائیکس ضبط کی جائیں گی، جو صرف ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس دکھانے پر واپس کی جائیں گی۔ بغیر لائسنس ڈرائیوروں پر موقع پر چالان کیا جائے گا۔

فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، نیلی لائٹس، ہوٹرز اور سائرن والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور متعلقہ کنٹریکٹرز کی لیز منسوخ کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید برآں، مخصوص روٹس پر 9 سیٹر اور ایکسٹرا سیٹر رکشوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جن میں کارساز تا حسن اسکوائر، ڈرگ روڈ تا سہراب گوٹھ اور آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ٹریفک حکام نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ 7 ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button