تحریک انصاف کے رہنماﺅں حراست میں لینے کے بعد بنی گالا میں حالات کشیدہ ،عمران خان نے رہنماﺅں کو فوری بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو حراست میں لینے کے بعد بنی گالا کے باہر جنگی ماحول بن گیا ،چیئر مین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماﺅں کو فوری طور پر بنی گالا طلب کر لیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنی گالا کے باہر سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی گرفتاری کے بعد حالات پھر کشیدہ ہو گئے ہیں ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے غلیلوں کی مدد سے پولیس پر پتھراﺅ کیا جبکہ پولیس کی جانب سے بھی آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا سلسلہ جاری ہے،پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران پی ٹی آئی کا ایک کارکن بھی زخمی ہوا ۔ادھر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی قیادت کو فوری طور پر بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کردی ہے ۔پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جنید اکبر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں