پاکستان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی — نیوزی لینڈ میں ناکامی کے بعد کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی — نیوزی لینڈ میں ناکامی کے بعد کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 08 اپریل 2025

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تین ون ڈے میچز میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق، قومی ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ واپس آنے والے اسکواڈ میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں، جبکہ کوچنگ اسٹاف کے اراکین — عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود — بھی وطن لوٹ آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی، جبکہ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
—————–
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button