پاکستان

35 ویں نیشنل گیمز کراچی ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کراٹے ٹیم کے ٹرائلز، معروف اتھلیٹس کی شرکت

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
35 ویں نیشنل گیمز کراچی ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کراٹے ٹیم کے ٹرائلز، معروف اتھلیٹس کی شرکت

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 7 اپریل 2025

گوجرانوالہ: نیشنل گیمز کراچی 2025 کے لیے گوجرانوالہ ڈویژن کراٹے ٹیم کے ٹرائلز آج سٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کامیابی سے مکمل ہو گئے۔
اس اہم مرحلے کی نگرانی سیکرٹری سپورٹس سر عبدالرزاق نے کی، جبکہ ٹرائلز میں گوجرانوالہ کے نمایاں اور باصلاحیت کراٹے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سر عبدالوحید (بلیک بیلٹ کوچ، ایلیٹ کراٹے سینٹر گوجرانوالہ) نے کھلاڑیوں کی مہارتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
محمد طیب (بلیک بیلٹ) سمیت متعدد باصلاحیت کراٹے ایتھلیٹس نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

خصوصی طور پر وائس آف کینیڈا اردو کے کنٹری ہیڈ بشیر باجوہ نے ٹرائلز میں شرکت کی، ان کے ہمراہ ان کے دو ایتھلیٹس عبدالقادر (اورنج بیلٹ) اور ابراہیم بصری (اورنج بیلٹ) نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی۔

ٹیم سلیکشن کا عمل شفاف، منصفانہ اور پیشہ ورانہ ماحول میں مکمل کیا گیا، اور کامیاب کھلاڑی نیشنل گیمز میں گوجرانوالہ ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔
———————————————–

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button