حکومت حالات بگاڑنے پر تلی ہے ، بنی گالہ آنے والی سڑکیں بھی توڑ دی گئی : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بنی گالہ آنے والی سڑکیں توڑ دی گئی ہیں اور مٹی ڈال دی گئی ہے ، وفاقی اور پنجاب کی حکومت دونوں حالات بگاڑنے پر تلے ہوئی ہے تاہم ہم پر امن لوگ ہیں اور تشدد کی سیاست ہمارا وطیرہ نہیں ۔ حکمران کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں ۔”ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے “۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس سیاسی تقریر دکھائی دے رہی تھی جسے سن کر بہت سے لوگوں کو حیرانگی ہوئی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2نومبر کو چیئرمین کی قیادت میں بنی گالہ سے نکلیں گے اور اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ ”ہم نے کوئی لاک ڈاﺅن نہیں کیا بلکہ اسلام آبا دمیں لاک ڈاﺅن وفاقی حکومت نے کیا ہے ۔، قوم نے وزیر داخلہ کی جھوٹی پریس کانفرنس سنی ۔
شاہ محمود قریشی نے وزیر داخلہ چودھری نثارکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”جب کل آپکے کہنے پر کنٹینر ہٹائے گئے تھے تو آج کس کے کہنے پر کنٹینر لگا دیے گئے ، بنی گالہ کی سڑک بھی توڑ دی گئی ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ خواتین پر ہاتھ نہ اٹھانے کا حکم دیا تھا تو شریں مزاری اوردیگر خواتین کو کیوں روکا گیا ۔پورے پنجاب میں بے گناہ لوگوں کو دیواریں پھلانگ پھلانگ کر گرفتار کیا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی وزیر اعظم کے ایڈوائزر عرفان صدیقی کے رشتہ دار ہیں اور ہمیں تحفظات تھے کہ وہ ہماری درخواست نہ سنیں کیونکہ تعصب کی بو آتی ہے ۔ہمارے خیال میں جج بائسٹ ہیں انہیں یہ کیس نہیں سننا چاہئیے مگر انہوں نے ہمار ی درخواست کو مسترد کر دیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں