
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی – پیپلز پارٹی نے عام تعطیل کا اعلان کیا
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 4 اپریل 2025
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم کو 1979 میں آج ہی کے دن راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی، جس کے بعد ان کی سیاسی وراثت اور جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم باب بن چکا ہے۔
سپرِم کورٹ کا فیصلہ:
گزشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے میں ٹرائل منصفانہ نہیں تھا، جس سے ان کے عدالتی قتل پر نئے سوالات اٹھے تھے۔
تعطیل:
46 ویں برسی کے موقع پر آج سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ عوام اپنے قائد کی قربانیوں کو یاد کر سکیں اور ان کی جدو جہد کو سراہا جا سکے۔
—
ادارہ: Voice of Canada اردو
تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانب دار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
"جہاں تجزیہ خاموش ہو، ہم بولتے ہیں!”
واٹس ایپ چینل: مزید باخبر رہنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k