پاکستان

رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے سینئر پولیس افسر رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا
رپورٹ: بشیر باجوہ
تاریخ: 4 اپریل 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے سینئر پولیس افسر رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، رفعت مختار، جو اس وقت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NH&MP) میں انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو فوری طور پر ڈی جی ایف آئی اے مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 اور ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے سیکشن 3(2) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جو تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گی۔

رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے تجربہ کار افسر ہیں اور ان کا کیریئر مختلف اہم عہدوں پر مشتمل رہا ہے۔ وہ ماضی میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور پولیس سروس میں اصلاحات کے حوالے سے اہم اقدامات کیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کراچی میں بطور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، جہاں انہوں نے صوبے میں امن و امان کی فضا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ میں (بشیر باجوہ) کو ان کی والدہ کی وفات پر ان کے ابائی گھر بکرا منڈی جانے کا اتفاق بھی ہوا تھا، جہاں میں نے ان سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ماجد عرفان صدیقی (شہنائی بینکویٹ ہال) بھی میرے ہمراہ تھے۔ رفعت مختار انتہائی ملنسار، بااخلاق اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں، جو ہر محاذ پر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے، جو پاکستان کے جڑواں شہروں میں سے ایک اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب واقع ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی ایف آئی اے میں تعیناتی ادارے میں مؤثر اصلاحات، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
—————————————

وی او سی اردو ایک انٹرنیشنل تحقیقی و تجزیاتی خبروں کا پلیٹ فارم ہے، جو ریاستی معاملات، پالیسی سازی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر گہری نظر رکھتا ہے۔ ہماری رپورٹنگ غیر جانب دار، مستند ذرائع پر مبنی اور صحافتی اصولوں کے عین مطابق ہوتی ہے۔ ہم پیچیدہ قومی فیصلوں اور عوامی اہمیت کے امور کو شفاف اور فیکٹ بیسڈ صحافت کے ذریعے سامنے لاتے ہیں۔

*”جہاں تجزیہ خاموش ہو، ہم بولتے ہیں”*

مصدقہ اپڈیٹس اور تجزیوں کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button