وفاق اور خیبرپختونخوامیں تنازعہ شدت اختیارکرگیا، گورنر راج یا تحریک عدم اعتماد کی تجویز آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیاہے اوروفاق کو حکومتی اتحادیوں نے صوبے میں گورنر راج لگانے کی تجویز دیدی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی خدشے کااظہار کیا۔
نجی ٹی وی چینل ’اے آروائے نیوز‘صوبائی حکومت نے وفاق کیخلاف احتجاج میں شمولیت کااعلان کیاتووفاق اورصوبائی حکومت کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا جس کے بعد جتھوں کیساتھ آنے کی صورت میں وفاق نے خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ کو پروٹوکول دینے سے بھی انکار کردیا اور اب اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں نے تجویز دی ہے کہ صوبے میں گورنر راج یا اسمبلی میںعدم اعتماد کی تحریک لائیں ۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی کہاہے کہ وفاقی حکومت سے کوئی امید نہیں ، صوبے میں گورنر راج بھی لگاسکتی ہے ، ہمارے کارکنان کو کوئی بھی نقصان پہنچاتو ذمہ داروفاق ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں