انٹرنیشنل

محنت کشوں کو عید ملن، عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹوں سے نوازا گیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*دبئی: محنت کشوں کیلئے انوکھی عید ملن، عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں*

دبئی: حکومتِ دبئی کی جانب سے محنت کشوں کے لیے ایک انمول ’عید ملن ‘ منائی گئی جہاں عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں۔

2 روزہ عید ملن دبئی کے علاقے العویر میں منعقد ہوئی ، تقریب میں دبئی امیگریشن کے اعلیٰ ترین حکام نے محنت کشوں کے ساتھ عید منائی۔

عید ملن میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں محنت کشوں کو خصوصی عیدی کے طور پر گاڑیاں، سونے کی اینٹیں، اور ائیر ٹکٹس دیے گئے، جس نے خوشی کے رنگوں کو مزید بڑھا دیا۔

عید ملن میں دبئی میں محنت مشقت کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو دبئی امیگریشن کے حکام نے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر دبئی امیگریشن (جی ڈی آر ایف اے) کے میجر جنرل عبید مہیر بن سرور اور کرنل عمر مطر المزینہ نے محنت کشوں کا شکریہ ادا کیا ان کو دبئی کی ترقی کا بنیادی شراکت دار قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button