چھوٹی عید سے قبل صحت دشمنوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا وار

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
گوجرانوالہ 29 مارچ
گوجرانوالہ: چھوٹی عید سے قبل صحت دشمنوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا وار
گوجرانوالہ: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں کا اروپ موڑ پر واقع جعلی کاربونیٹڈ بیوریجز یونٹ پر چھاپہ
گوجرانوالہ: 8ہزار لیٹر سے زاٸد تیار بوتلیں،200 خالی بوتلیں، بھاری مقدار میں چینی، کیمکلز، ڈرم، سلنڈر، فلنگ مشین، موٹر پمپ، ڈھکن ضبط
گوجرانوالہ: جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: یونٹ میں مختلف برانڈز کی معروف جعلی ڈرنکس تیار کی جارہی تھی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: بغیر منظور شدہ فارمولا سے کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، خام مال کھلا زمین پر رکھا گیا تھا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کاررواٸی عمل میں لاٸی گٸی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: کاربونیٹڈ بیوریجز کی پروڈکشن بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کی جارہی تھی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کے عارضے کا باعث بنتا ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: میٹھی عید کو پھیکا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، مزید سخت کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸیں گی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: ٹیمیں اور افسران عید کے تینوں دن اور رات فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223پر کال کریں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی