پاکستان

نیوز وی او سی اردو – 11 مارچ 2025 کی اہم خبریں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
🔴 نیوز وی او سی اردو – 11 مارچ 2025 کی اہم خبریں 🔴

📌 بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، 500 مسافر یرغمال
بولان میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اب تک 80 یرغمالی بازیاب اور 13 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

📌 سیاسی میدان میں گرما گرمی، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پی ٹی آئی نے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو عوامی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعظم کا بیان، "ملک میں امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔”

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق۔

عمران خان نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی قیادت کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

📌 معاشی محاذ پر اہم پیش رفت

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی حکومتی تجویز قبول کر لی۔

زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر کرنے کا فیصلہ۔

سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے مستقل نفاذ پر سوال اٹھا دیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں کمی ریکارڈ۔

📌 سماجی مسائل اور عوامی معاملات

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا۔

پنجاب میں پانی کی قلت، زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ۔

توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹس پر 7 افراد کے خلاف مقدمات درج۔

میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے ہلاکتوں پر 3 نرسز قصوروار قرار۔

📌 بین الاقوامی امور میں اہم پیش رفت

بھارت نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکہ میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کر دی۔

یہ تھیں آج کی اہم خبریں، مزید اپڈیٹس کے لیے نیوز وی او سی اردو کے ساتھ رہیے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button