پاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل*

صوابی : جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو قتل کردیا گیا،

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔

ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ڈی پی او صوابی کا کہنا ہےکہ مبینہ طور پر ملزم نشےکا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میرے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں احد خان میں پیش آیا جہاں ایک مبینہ ملزم کامران نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا اور فائرنگ کی زد میں آکر شکیل احمد خان بھی جاں بحق ہوگئے۔

ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے جس کی شناخت گل نبی کے نام سے ہوئی ہے اسے شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی مجھے بہت عزیز تھے، یہ میرے دست وبازو تھے، یہ بدترین درندگی ہے۔

*نیوز وی او سی اردو

www.newsvoc.com

مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے وٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں:

🔗 وٹس ایپ لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button