پاکستان

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق نیول چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔

ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ وہ 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ اور 1988 سے 1991 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ملکی دفاع اور پاک بحریہ کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

افتخار احمد سروہی کا شمار پاکستان کی بحری تاریخ کے نمایاں عسکری قائدین میں ہوتا تھا، انہیں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قیادت اور جنگی حکمت عملی کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
—————————————-
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

(نیوز وی او سی اررو)

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button