انٹرنیشنل

باسیرو دیومائے فائے: "میں خدا نہیں، قوم کا خادم ہوں”

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
باسیرو دیومائے فائے: "میں خدا نہیں، قوم کا خادم ہوں”

ڈاکار: سینیگال کے نو منتخب صدر باسیرو دیومائے فائے نے ایک تاریخی اور متاثر کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدیداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ دیانت داری کو اپنائیں اور قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔

صدر فائے نے کہا، "میں نہیں چاہتا کہ میرے فوٹوگرافس آپ کے دفاتر میں لگائے جائیں، کیونکہ میں نہ تو کوئی دیوتا ہوں اور نہ ہی کوئی علامت—میں صرف قوم کا ایک خادم ہوں۔”

انہوں نے سرکاری افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اولاد کی تصاویر اپنے دفاتر میں لگائیں اور جب بھی کوئی فیصلہ کریں، تو اپنی نسل کے مستقبل کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے ایمانداری پر زور دیتے ہوئے کہا، "اگر کبھی بدعنوانی کا خیال آئے تو اپنے بچوں کی تصویر دیکھیں اور خود سے سوال کریں کہ آیا وہ ایک ایسے شخص کی اولاد کہلانے کے مستحق ہیں جس نے قوم سے غداری کی؟”

باسیرو دیومائے فائے کے اس بیان کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور اسے قیادت میں دیانت داری اور خدمت کے ایک نئے معیار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

(نیوز وی او سی اردو)

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button