آج کی اہم خبریں بروز منگل، 4 مارچ 2025

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*`آج کی اہم خبریں
📅 بروز منگل، 4 مارچ 2025
📡 (رپورٹ: بش باجوہ، نیوز وی او سی اردو)
—
🔴 ملکی و بین الاقوامی خبریں
بنوں چھاؤنی میں بم دھماکا، فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔
وزیراعظم: "ملکی ترقی خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں”۔
آئی ایم ایف قرض مذاکرات جاری، معیشت پر بریفنگ دی گئی۔
آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم۔
پاک-افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند، بارڈر پر کشیدگی برقرار۔
سونے کی قیمت میں 4,800 روپے اضافہ، فی تولہ 3,06,000 روپے سے تجاوز کر گیا۔
کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت کے دعوے غلط ثابت۔
—
⚖️ سیاسی منظرنامہ
عمران خان: "حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کروں گا”۔
بیرسٹر گوہر: "پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن ناکام”۔
عدالتی فیصلہ: "سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو، کیا فرق پڑتا ہے؟” – جسٹس مندوخیل۔
بیرسٹر سیف: "عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا”۔
جیل سپرنٹنڈنٹ: "عمران اور بشریٰ بی بی کی ہر ہفتے ملاقات کراتے ہیں”۔
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی نظریاتی میں شمولیت کی دعوت، عمران خان پر تنقید۔
—
🏏 کھیلوں کی دنیا
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسرا سیمی فائنل: کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں ہوگا، فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ:
بابر اور رضوان ٹی20، شاہین اور حارث ون ڈے ٹیم سے ڈراپ۔
سلمان آغا ٹی20، محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر۔
پی سی بی کا شائقین کے لیے کل فری افطار کا اعلان۔
📌 دیگر اہم خبریں
دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
کراچی: بھتیجے نے چچا سے بھتہ مانگا، 4 ساتھیوں سمیت گرفتار۔
لاہور: نوجوان نے والد سے 2 کروڑ لینے کے لیے خود کو اغوا کروا لیا، پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔
کراچی: قائد آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔
راولپنڈی: اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار۔
ایف آئی اے نے 6 دہشت گردوں کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔
📢 مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں:
🔗 https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k