محلہ امیر پارک، یوسی 5 اور گردونواح میں شام 7 بجے سے بجلی کی بندش، شہری مشکلات کا شکار

گوجرانوالہ:
محلہ امیر پارک، یوسی 5 اور گردونواح میں شام 7 بجے سے بجلی کی بندش، شہری مشکلات کا شکار
گوجرانوالہ (بشیر باجوہ – نیوز وی او سی اردو) 19 فروری 2025، بروز بدھ – محلہ امیر پارک، یوسی 5 اور گردونواح میں شام 7 بجے سے بجلی کی بندش جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق آدھے سے زیادہ گوجرانوالہ میں بجلی معطل ہے، اور گیپکو حکام کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار گیپکو حکام کو شکایات درج کرائی ہیں، لیکن کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی ہیں، جبکہ گھریلو صارفین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں نے حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔