پاکستان

18 فروری 2025 کے دن کی خاص خاص خبریں

👇👇👇🤝🇨🇦
Voice of Canada
🛑 *18 فروری 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشت گرد ہلاک

🔴 (2) سعودیہ کا مؤخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

🔴 (3) کرم میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ

🔴 (4) آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ

🔴 (5) بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا: جج آئینی بینچ

🔴 (6) دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا مشن، پاکستانی ترقی اس کے ساتھ جڑی ہے، وزیراعظم

🔴 (7) سی پیک گیم چینجر منصوبہ، پاکستان میں معاشی ترقی و استحکام لائے گا: ماہرین

🔴 (8) سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری

🔴 (9) جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف، ایڈوائزری جاری

🔴 (10) وقت نے ثابت کیا مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نواز شریف

🔴 (11) سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی کم، عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے: نواز شریف

🔴 (12) اڈیالہ جیل سے خطوط لکھ کر منتیں کی جا رہی ہیں، مجھے بچالو: مریم نواز

🔴 (13) مریم نواز نے لاہور سمارٹ سٹی میں سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

🔴 (14) وزیراعظم نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

🔴 (15) وزیراعظم کا تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اعادہ

🔴 (16) مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، قبر کشائی 21 فروری کو ہوگی

🔴 (17) مصطفیٰ کو نہیں مارا، پھنسایا جا رہا ہے، ملزم ارمغان کا ساتھی شیراز کو پہچاننے سے بھی انکار

🔴 (18) مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کیلئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

🔴 (19) مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگیا

🔴 (20) سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ: ڈپٹی چیئرمین نے عون عباس، ہمایوں مہمند، فلک ناز کی رکنیت معطل کردی

🔴 (21) اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

🔴 (22) قومی اسمبلی کا اجلاس: کشمیر کے حق میں قرارداد منظور

🔴 (23) وزرا کی عدم حاضری کے دوران پی پی نے قومی اسمبلی رولز میں بڑی ترامیم پیش کردیں

🔴 (24) 26ویں ترمیم پر ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا عمران خان کا پیغام ملا ہے، سلمان اکرم

🔴 (25) عمران خان کی صحت خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں، وہ صحت مند ہیں: علیمہ خان

🔴 (26) سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد بوریاں غائب

🔴 (27) لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد

🔴 (28) کراچی: ایف بی آر کی طارق روڈ پر کارروائی، مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل کردی گئیں

🔴 (29) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب

🔴 (30) آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

🔴 (31) لاہور سے دبئی جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے

🔴 (32) 2017 میں میری بات مانی گئی ہوتی تو پاکستان 5 سال کشکول لے کر نہ پھرتا، اسحٰق ڈار

🔴 (33) پشاور اور مضافات میں 5.1 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں اور دفاتر سے نکل آئے

🔴 (34) کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سیکورٹی اہلکار شہید

🔴 (35) کراچی: جیل چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی

🔴 (36) حکومت ڈمپرز حادثات کے خلاف کمیشن بنائے: فاروق ستار کا مطالبہ

🔴 (37) ٹریفک سے حادثات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، امن برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں، شرجیل میمن

🔴 (38) کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، واقعات کو سیاسی رنگ نہ دینے کا متفقہ فیصلہ

🔴 (39) لاہور: صفائی کے بہانے کمرے میں بلا کر ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

🔴 (40) عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکاروں سے ملاقات، مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

🔴 (41) چیمپئنز ٹرافی میں جیت کیلئے محنت کر رہے ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے، محمد رضوان

🔴 (42) بھارتی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ

🔴 (43) اسلام آباد ہائیکورٹ کا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار

🔴 (44) اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت مل گئی، 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

🔴 (45) پاک-چین وزرائے خارجہ کا عالمی فورمز پر تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

🔴 (46) خیبرپختونخوا میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 12 روزہ مہم کا آغاز

🔴 (47) جنوبی وزیرستان وانا میں تاجروں اور متحدہ امن پاسون کا بدامنی کے خلاف احتجاجی مارچ

🔴 (48) پاکستان کے پہلے ’چاند روور مشن‘ کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

🔴 (49) سوشل میڈیا پر فراڈ کے نت نئے طریقے، سیکڑوں متاثرین نیب پہنچ گئے

🔴 (50) 2 پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف

🔴 (51) آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے، محمود خان اچکزئی

🔴 (52) فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی

🔴 (53) اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

🔴 (54) پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پُل بن سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

🔴 (55) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ محمد یار ولانہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات

🔴 (56) یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

🔴 (57) اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو ملک گیر دھرنا اور احتجاج کیا جائے گا، ملازمین

Courtesy
*(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)*

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

نیوز وی او سی اردو

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button