انٹرنیشنل
جانباز کل 3 یرغمالیوں کو رہا کریں گے، بدلے میں 300 سے زائد فلسطینی رہا ہوں گے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*جانباز کل 3 یرغمالیوں کو رہا کریں گے، بدلے میں 300 سے زائد فلسطینی رہا ہوں گے*
*غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔*
*غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جانبازوں کی جانب سے 3 یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں روسی نژاد اسرائیلی شہری الیگزینڈر ساشا تروفانوف، امریکی نژاد اسرائیلی شہری ساگی دیکل اور اسرائیلی شہری لائیر ہورن کو رہا کیا جائے گا۔*
*ان تین قیدیوں کے بدلے میں اسرائیلی کل 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔*
*رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں عمر قید کے 36 قیدی اور 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے 330 قیدی شامل ہوں گے۔*
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*