پشاور: فیصل کنڈی کی خوشگوار ماحول میں علی امین سے ملاقات، شیر افضل کیلئے اظہار ہمدری

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان آج مختصر ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے، گورنر نے پارٹی سے نکالنے جانے والے شیر افضل مروت کے لیے اظہار ہمدری بھی کیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے جگت بازی کرتے رہے۔
گورنر نے وزیراعلیٰ سے مذاق میں سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ اس دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k