پاکستان

سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف*

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی میں کھیلے جا رہے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر ہاتھ دکھائے، رنز بڑھائے اور 88 رن کی شراکت لگائی تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی اسکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے۔

پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button