پاکستان

حکومت نے عہدے سے ہٹائے جانیوالے سابق وزیر کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ کرلیا، یہ پرویز رشید نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے سینیٹر مشاہداللہ خان کو وفاقی وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابقسابق وزیر مشاہد اللہ خان کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ خان اپنے میڈ یکل چیک اپ کے لیے دس روز کے لیے جا پان گئے تھے لیکن حکومت نے مشاہد اللہ خان کو فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی جس پر وہ جاپان سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ۔مشاہد اللہ خان وفاقی وزیر ماحولیات بھی رہ چکے ہیں
واضح رہے کہ مشاہد اللہ کو 2014ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام کے خلاف بیان دینے پر ہٹا یا گیا تھا ۔دھرنے کے بعد مشاہد اللہ خان نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا دھرنا کرانے میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل تھے ،جس کے شواہد آئی بی نے وزیر اعظم کو دئیے تھے جس کے بعد وزیراعظم او ر آرمی چیف کے درمیان ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں جنرل ظہیر السلام کو بھی بلا کر یہ شواہد دکھائے گئے تھے ۔ حکومت نے اس بیان کی تردید کی تھی اور اس بیان کے بعد مشاہد اللہ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button