ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی*
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 10 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k