سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے، سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعظم

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد دوست اور برادر ملک ہے، سعودی عرب کی سالمیت پر کبھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا اس حوالے سے خدشہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ابوظہبی میں یو اے ای صدر سے دو طرفہ تعلقات و سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمت میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سمٹ کے موقع پر دو طرفہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مثبت تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ایز آف بزنس کی طرف آئیں، سرمایہ کاروں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k