پاکستان

تین ملکی سیریز: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 353 رنزکا ہدف دے دیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
ٹرائی نیشن سریز کا اہم مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاو میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ آج کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button