ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کریں: رکن سعودی شوریٰ

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کریں: رکن سعودی شوریٰ*
ریاض: رکن سعودی شوریٰ کونسل یوسف بن طرادالسعدون نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکامنتقل کریں۔
مقامی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں رکن سعودی شوریٰ کونسل یوسف بن طراد السعدون کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اسرائیلیوں کو الحاق کے بعدگرین لینڈ میں بھی آباد کرسکتے ہیں۔
رکن سعودی شوریٰ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیاں احمقانہ، غیرمنطقی اور یکطرفہ ہیں، دجالی اور اتحادی سعودی عرب پر اسرائیل سے مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، انسانی تاریخ دجالیوں کی فتنہ پروری اور سازشوں سے واقف ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ تیرہویں اور سولہویں صدی میں یورپی ممالک نے دجالیوں کو ملک بدر کیا، امریکی پالیسی میں غیرقانونی قبضہ اور مقامیوں کی نسل کشی شامل ہے، غزہ کے فلسطینیوں کو عرب ممالک بھیجنے کی تجویز اسرائیل کے موقف سے مماثل ہے، بین الاقوامی قانون کے تحت یہ انسانیت کے خلاف جرائم تصور کیے جاتے ہیں۔
یوسف بن طراد السعدون کے مطابق فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بےدخلی کا منصوبہ دجالی طبقے نے تیار کیا، اس کے لیے وائٹ ہاؤس کا ڈائس شرمناک طریقے سے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق پر سعودی موقف میں کوئی تبدیلی آئی اور نہ ہی آئےگی۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*