کھیل

شارجہ ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
گذشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد عامر اور یاسر شاہ نے 255 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم عامر 20 اور یاسر 12 رنز بناکر جوزف کا شکار بنے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے 4، گیبرئیل نے 3 اور جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس وقت ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاکستان نے شروع میں ہی وکٹ حاصل کرلی اور جانسن کو ایک کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض نے چلتا کیا۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے اور گرین شرٹس کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرچکا ہے اور اگر ٹیسٹ سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا تو یہ پاکستان کے لیے نیا ریکارڈ ہوگا۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
مصباح الحق (کپتان)، سمیع اسلم، اظہر علی، اسد شفیق، یونس خان، سرفراز احمد، محمد نواز، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد عامر اور ذوالفقار بابر۔
جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
جیسن ہولڈر(کپتان)، کریگ بریتھویٹ، لیون جانسن، ڈیرن براوو، مارلن سیمیولز، جرمین بلیک ووڈ، روسٹن چیز، شین ڈاؤریچ، دیویندرا بشو، شینن گیبرئیل اور الزاری جوزف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button